کشمیرپریمئرلیگ

کشمیرپریمئرلیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) کشمیرپریمئرلیگ(کے پی ایل) میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔ترجمان کے پی ایل کے مطابق کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائے7 ٹیمیں ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ ساتویں ٹیم جموں جانباز ہوگی،کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدکے بعد ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اوسی کے بعدکے پی ایل ایڈیشن 2کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل 2 کے لیے یکم سے 25 اگست کی ونڈو دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں