چین میں توانائی کی پیداوار

چین میں توانائی کی پیداوار میں مسلسل ترقی کا عمل جاری

بیجنگ (عکس آن لائن)رواں سال کے آغاز سے، چین میں توانائی کی پیداوار میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، اور اس کی معاون صلاحیت میں مسلسل بہتری آئی ہے، جس نے چینی معیشت کے مستحکم آپریشن کو مضبوطی سے سہارا دیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پہلی سہ ماہی میں، ملک میں توانائی کی مجموعی کھپت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ توانائی کی مجموعی کھپت میں غیر فوسل توانائی کی کھپت کے تناسب میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سبز اور کم کاربن صنعتی پالیسیوں میں مسلسل بہتری کے ساتھ، پہلی سہ ماہی میں چین میں نئی توانائی، ہائیڈروجن توانائی، اور نئی توانائی ذخیرہ کرنے جیسی نئی صنعتوں کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ بڑے ونڈ پاور ، فوٹو وولٹک پلانٹس اور جدید نیوکلیئر پاور جیسے کئی بڑے منصوبوں کی تعمیراتی سرگرمیاں یکے بعد دیگرے شروع کی گئی ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں، ملک بھر میں چارجنگ کے نئے انفراسٹرکچر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت، نئی توانائی والی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت میںبھی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال توانائی کے کلیدی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوگا جو توانائی کی اعلیٰ معیاری ترقی کے فروغ کے ساتھ ساتھ چینی معیشت کو مضبوط قوت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں