ندا ڈار

پاکستان کی ندا ڈار ،بھارت کے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی (عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے پاکستان کی ندا ڈار اور بھارت کے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔پاکستان کی آل رائونڈر ندا ڈار کو اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔جبہ ویرات کوہلی کو بھی اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کے نامزد ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کی جیمیمہ راڈرگس اور دیپتی شرما کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔مین پلیئر آف دی منتھ کے لیے زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں