راہول گاندھی

پاکستان، افغانستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت سے بہتر اقدامات کیے، راہول گاندھی

نئی دہلی(عکس آن لائن )بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کووڈـ19 کے خلاف پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت سے بہتر اقدامات کیے۔راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کئی ممالک کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) سے متعلق جاری کیے گئے گراف کے ساتھ لکھا کہ یہ بی جے پی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کسی بھی ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے اور آزادی کے بعد بدترین حالات ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی معیشت کے 10.3 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے جو خطے کے دیگر ممالک چین، بھوٹان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، میانمار، نیپال اور افغانستان سب سے زیادہ ہے۔راہول گاندھی نے آئی ایم ایف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی، یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس بحران کو بھارت سے بہتر طور پر سنبھالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں