پارلیمنٹ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس اب 20 دسمبر کو ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس اب 20 دسمبر کو ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 20 دسمبر 2022 بروز منگل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا،

اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں