ٹی ٹونٹی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاپ ٹیموں کا انتخاب مکمل

لاہور (عکس آن لائن) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاپ ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا، سنسنی خیز میچز کے بعد گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ٹاپ فور ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ ایڈیلیڈ میں منعقد ہوگا۔

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو دونوں جیتنے والی ٹیمیں کھیلیں گی، دفاعی چیمپئین آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں