ٹرمپ

ٹرمپ کا پھر الیکشن لڑنے کا اعلان، مسلم امریکیوں کی تلخ یادیں تازہ

واشنگٹن (عکس آن لائن )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان سے مسلم امریکیوں کی تلخ یادیں تازہ ہو گئیں۔اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ کیا اس بار ٹرمپ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے؟ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ کے نشانے پر ریپبلکن امیدوار نہیں، جو بائیڈن ہوں گے۔ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قوم کوبتائیں گے کہ کمزور اور بوڑھے شخص نے ملک کھائی میں پھینک دیا، ٹرمپ ہی معیشت کو پھر سے پیروں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خیر مقدم کیا ہے۔جو بائیڈن کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرمپ امیدوار بنے تو جو بائیڈن کا دوبارہ جیتنا یقینی ہو جائے گا۔واضح رہے کہ 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توثیق کردہ تقریبا تمام امیدوار مڈ ٹرم الیکشنز میں ناکام ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں