واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جارجیا اور مشی گن سمیت اہم ریاستوں میں الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوششیں شروع کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ری پبلکن اہلکاروں پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا کہ نتائج کی توثیق کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔ریاست جارجیا میں ہاتھوں سے کی گئی گنتی میں بھی نومنتخب صدر جو بائیڈن ہی کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔دوسری جانب جو بائیڈن نے انتخابی عمل پر صدر ٹرمپ کی تنقید کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ہولناک اقدام قرار دے دیا ۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت ہے اور جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ اپنی جیت کا دعوی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس تعاون عالمی امن و امان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ، مذاکرات کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
- اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب