بشریٰ انصاری

میں شروع سے ہی خوش رہنے اورہنسے مسکراہنے والی ہوں ،بشریٰ انصاری

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کرکیاہے ،انسان زندگی میں بے شمار غلطیاں کرتاہے اور میرے سے بھی یقینا غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن میں نے ان سے سیکھا ، اس کے ساتھ ساتھ میں نے دوسرے لوگوں کی زندگی کے تجربے سے بھی سبق حاصل کیا ہے ۔ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پرستار مجھے مزاحیہ کردارمیں دیکھناچاہتے تھے اور میں نے ایسے کردار نبھائے ہیں ، ایسے ڈرامے بھی ہیں جن میں سنجیدہ کردار نبھائے ہیں اور انہیں بھی بہت پذیرائی ملی ۔ اگرمجھ سے پوچھا جائے تو مجھے سنجیدہ کام کرنے میں زیادہ مزہ آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی خوش رہنے اورہنسے مسکراہنے والی ہوں شاید اس لئے مجھے زیادہ اسی طرح کے کردارملے ہیں ۔میں کبھی یہ نہیں کہتی مجھے اداکاری پر عبورحاصل ہے بلکہ یہ کہاجاسکتاہے کہ اتنے سال گزارنے کے بعدمیری اداکاری میں پختگی آئی ہے لیکن اب بھی نئی چیزیں سیکھنے کیلئے کوشاں رہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں