مسلمان خاندان

مسلمان خاندان پر حملہ نفرت انگیز دہشت گردی کا نتیجہ ہے، کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو(عکس آن لائن)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ افضال خاندان پر حملہ نفرت انگیز دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینڈین وزیراعظم نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہاکہ افضال خاندان کی زندگیاں سنگدلانہ اور بزدلانہ حملے میں چھین لی گئیں۔انہوں نے کہاکہ افضال خاندان پر حملہ کوئی حادثہ نہیں، نفرت انگیز دہشت گرد حملے کا نتیجہ ہے۔کینیڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔دوسری طرف کینیڈین پارلیمنٹ میں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا۔

دہشت گردی سے متاثرہ خاندان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیلیے حادثے کی جگہ پر لوگوں نے پھول رکھے۔دہشت گرد نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو گاڑی سے کچل ڈالا، جاں بحق 4 افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو کچلنے والا مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد گرفتار ہوگیا، جسے وڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیاگیا۔دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے افضل خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں