اشرف بھٹی

قرضوں سے چھٹکارے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہیں ‘ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر پاکستان اور اس کی معیشت کبھی بھی پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،ریلوے، متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت دیگر اداروں کی کھربوں روپے کی اراضی کو کمرشل استعمال میں لا کر قرضے اتارے جائیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پالیسی سازوں کو اپنی تمام تر توجہ ملک کو قرضوں کے چنگل سے نجات دلانے پر مرکوز ہونی چاہیے جس کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مقروض قومیں اپنا مقدمہ نہیںلڑ سکتیں بلکہ ان کی بقا ء بھی خطرے کی زد میں رہتی ہے۔

قرضوںسے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں صرف ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا ،قرض کے ہوتے ہوئے ہم اپنی پالیسیاں تشکیل نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ۔انہوںنے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو صرف ریلوے کی اتنی اراضی بیکار پڑی ہے جسے نجی شعبے کو لیز پر دے کر اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے خرچ کیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں