فیفا ورلڈ کپ 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022، ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0ـ2 سے شکست دے دی

دو حہ (نمائندہ عکس)فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0ـ2 سے شکست دیکر گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے پلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں 64 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے گول کرکے میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔

دوران میچ ارجنٹینا کے شائقین اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب میچ کے 87 ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے میکسیکو کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔میچ کے آخر تک میکسیکو کو کوئی گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی، مقررہ وقت تک ارجنٹینا نے 0ـ2 سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی۔واضح رہے کہ ارجنٹینا کو اپنے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں