ببرک شاہ

فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ،حکومت بھی سپورٹ کرے، ببرک شاہ

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اب بحث میں الجھنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی ۔

اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا تب جا کر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔ ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر اس کے لئے لاہور کے اسٹوڈیوز کی ویرانی کو بھی ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں دل و جان سے حاضر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں