سوناکشی سنہا

فراڈ کا مقدمہ، سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے

ممبئی (عکس آن لائن) بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے خلاف فراڈ کے پرانے مقدمے میں ریاست اتر پردیش کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اداکارہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، اداکارہ کو مراد آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانا تھا لیکن وہ تھانے گئی ہی نہیں، اداکارہ پر 37 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں