عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھیں گی؟ اداکارہ کی پرانی ویڈیو وائرل

ممبئی (عکس آن لائن)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی بیٹی کے نام کے حوالے سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔عالیہ بھٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک پروگرام کے دوران اپنی بیٹی کے نام کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

میزبان کے طور پر پروگرام میں شریک عالیہ بھٹ ایک بچے سے اپنے نام کی اسپیلنگ پوچھتی ہیں جس پر معصوم بچہ عالیہ کے نام کی اسپیلنگ ‘آملہ’ بتاتا ہے جس پر اداکارہ سمیت تمام ناظرین بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔عالیہ بھٹ اس موقع پر کہتی ہیں کہ آملہ اچھا نام ہے، جب میری بیٹی ہو گی تو میں اس کا نام آملہ ہی رکھوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں