ڈاکٹر عارف علوی

صوبوں میں اعتماد فروغ دے کر کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، صوبوں میں اعتماد فروغ دے کر کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات الیکشن کے پوائنٹ پر رکے ہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہوں ،عمران خان اور وزیراعظم دونوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔دورہ پشاور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہترین اقدامات کرنے سے سیلاب سے نقصانات کم ہوئے، پاک فوج نے سیلاب میں بہترین کردار ادا کیا، حکومت اور مخیر حضرات بھی اس صورتحال میں اچھا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، لیکن کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اعتماد سازی میں فقدان کی وجہ سے حل نہیں ہو رہا، اس اہم مسئلے کے حل کیلئے صوبوں میں اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات الیکشن کے پوائنٹ پر رکے ہوئے ہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں عمران خان اور وزیراعظم دونوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ملکی مفاد میں بہتر ہے اس سے معاشی بحران میں کمی آئیگی اور دیگر ممالک کا بھی پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں