شعیب اختر

شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مکہ میں حج کانفرنس میں خطاب بھی کروں گا،

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز مسلم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔شعیب اختر نے حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے پر پاکستان میں سعودی سفارتخانہ اور سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں