سیکنڈ کپ

سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے صدر و سی ای او جم ریگس بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کے نیچے سیکنڈ کپ کافی کمپنی فرنچائز کا افتتاح

اسلام آباد(عکس آن لائن) دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی،چکری روڈ راولپنڈی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کے گراؤنڈ فلور پر سیکنڈ کپ کافی کمپنی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں پچاسویں فرنچائز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جم ریگس کینیڈا سے پاکستان آ کر خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ جبکہ بلیو ورلڈ سٹی اور سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کے گراؤنڈ فلور پر لانچ کی جانے والی سیکنڈ کپ کافی کمپنی کی فرنچائز میں بین الاقوامی سطح کی تمام تر سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں دنیا کے سب بلند ہارس میسکوٹس تعمیر کرکے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے کو منفرد طرزِ تعمیر سے متعارف کروایا ہے اور اب ہارس میسکوٹس کے گراؤنڈ فلور پر سیکنڈ کپ کافی کمپنی کی فرنچائز جیسی سروسز کے ذریعے شہریوں کو بہترین اور عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کر کے پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دبئی اور سنگا پور کی طرز پر جدید اور بے مثال بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ بلیو ورلڈ سٹی میں سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے ساتھ منسلک دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس بلاشبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کئے جانے کے قابل ہیں۔
کینیڈا سے خصوصی طور پر شرکت کے لئے پہنچنے والے سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے صدر و سی ای او جم ریگس نے کہا کہ سیکنڈ کپ کے ساتھ اپنے طویل سفر میں انہوں نے دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس سے متصل سیکنڈ کپ کی فرنچائز جیسا منفرد مقام کبھی نہیں دیکھا۔ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کی عالمی معیار کی طرزِ تعمیر حیران کن اور اپنی مثال آپ ہے ۔ بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس سے متصل سیکنڈ کپ کافی کمپنی کی فرنچائز کے ذریعے پاکستان اور کینیڈا کے مابین موجود بہترین کاروباری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اور سی ای او بلیو ہلز کنٹری فارمز چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ سیکنڈ کپ کافی کمپنی جیسی فرنچائز کے ذریعے عمومی روایت سے ہٹ کر منفرد اور جدید آسائشوں پر مبنی اچھوتا طرزِ زندگی متعارف کروارہے ہیں۔سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے ساتھ ساتھ بلیو ورلڈ سٹی میں فراہم کی جانے والی منفرد سہولیات بالخصوص سیاحت کے فروغ کے لئے واٹر تھیم پارک،دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس اور دیگر تفریحی مواقع اسے ملک کے دیگر رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی نسبت جداگانہ اور جدید منصوبہ ثابت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈ کپ کافی کمپنی فرنچائز کی بدولت بلیو ورلڈ سٹی نہ صرف سیاحوں کے لئے مزید پُرکشش بن جائے گا ،بلکہ یہ ملک کے دیگر رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لئے ایک قابل تقلید مثال بھی ہو گی اور مستقبل قریب میں دیگر بین الاقوامی برانڈز اور فوڈ چینز بھی بلیو ورلڈ سٹی میں اپنی آؤٹ لیٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جاری کردہ: ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا افیئرز، بلیو ورلڈ سٹی
برائے رابطہ: عمار بن ارشاد،مینجر میڈیا افیئرز اینڈ پی آر
0333-4159249

اپنا تبصرہ بھیجیں