کپتان

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری‘کپتان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس )سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماعثمان ڈار اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری پر عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی قیادت کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی،ملکی سیاسی اور سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،

عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے ، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں