سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی قادر چانڈیو کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی قادر چانڈیو کی اپیل پر سماعت کے دور ان درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کیس تو 2013 کے انتخابات سے متعلق ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 2013 کے انتخابات کا مسئلہ تھا آج 2022 آگیا ہے،الیکشن ٹربیونل نے میرے موکل کی ایم اے کی ڈگری کو بوگس قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ کے کلائنٹ کو (1)62 ایف کے تحت نااہل کیا گیا۔ وکیل نے کہاکہ غلام قادر چانڈیو آج بھی ممبر اسمبلی ہیں،انکی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں اصلی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ قانون بنانے والوں کو تحفظ فراہم کریں،62(1) ایف کو پھندے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہتے،درخواست غیر موثر ہو چکی ہے نمٹا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں