سونم کپور

سونم کپور کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

لندن (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میںکیٹی پیری، ٹام کروز سمیت سونم کپور بھی پرفارم کر رہی ہیں

۔ کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن میں جو شخصیات پرفارم کریں گی ان میں ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز، کیٹی پیری ، میوزیکل گروپ کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔ برطانیہ میں بکنگھم پیلس میں ہونے والی شاہی خاندان کی اس بڑے جشن کی تقریب میں سونم کپور کی یہ پہلی پرفارمنس ہوگی۔ جبکہ ٹام کروز نے 1997 میں شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔ کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں