بہروز سبزواری

رشتے نبھانا حقوق العباد میں آتا ہے ،گانا نہیں آتا لیکن موسیقی کمزوری ہے ‘ بہروز سبزواری

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ رشتے نبھانا حقوق العباد میں آتا ہے ،مجھے گانا نہیں آتا لیکن موسیقی میری کمزوری ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ میری زندگی میں 25اگست 1987کا دن زندگی کا خوشگوار اور یادگار دن ہے ، اس دن میرے بیٹے شہروز کی پیدائش ہوئی تھی اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا کی ذات سب کو ایسی اولاد دے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر والوںپر خرچ کرتا ہوں اور مجھے خود گھڑیوں اورگاڑیوں کا بہت شوق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے بلکہ خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

مجھے صرف دکھ اپنے ملک کا دکھ ہے ،سیاست ہوتی رہے گی ہمیں اپنے ملک کا سوچنا ہوگا ، اب تو ایسا لگتا ہے ہم بے بس ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شادی انسان کو کئی طرح کی برائیوں سے روک لیتی ہے ،اگر زندگی اچھی گزارنی ہے آپ کو برائیوں سے بچنا ہے تو آپ فوری شادی کر لیں ۔بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر کوئی سائل آئے اورآپ اس کی مدد کریں آپ کو جو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے یہی آپ کی کامیابی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں