ایوب کھوسہ

دوبارہ جوانی ملنے پر کسی شعبے کے انتخاب کا پوچھا جائے تو اداکار ی کو ہی ترجیح دوں گا’ ایوب کھوسہ

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے دوبارہ جوانی ملے اور کسی شعبے کے انتخاب کا کہا جائے تو میں اداکار ی کو ہی ترجیح دوں گا،شوبز کی دنیا میں مجھے لالہ کا جو لقب ملا ہے وہ میر ے لئے باعث اعزاز ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لالہ بڑے بھائی کو کہتے ہیںاور اپنے لئے یہ الفاظ سن کر مجھے بہت خوشی ملتی ہے ۔

اہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغا ز پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے کیا اور اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ۔ بعد ازاں میں نے پی ٹی وی کے مختلف سنٹرز پربھی کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں واحد اداکار ہوں جس نے اپنے اصل حلیے کے ساتھ ڈراموں میں اداکاری کی اور اسے پسند کیا گیا ۔ میری ڈاڑھی اور بالوں کا جو سٹائل ہے وہ سب سے منفرد ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اسی کے ساتھ اپنے پراجیکٹ کروں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں