خواتین

خواتین کیلئے بھی پی ایس ایل ہونی چاہیے، ثناء میر

دبئی (عکس آن لائن ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر اور سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں ثناء میر نے کہا کہ 2 سال بعد میدان میں آئی تو بڑا مشکل تھا مگر پریکٹس کے بعد بولنگ کرنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ثناء میر نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کی رہنمائی سے پاکستانی پلیئرز کو اسکلز نکھارنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں