ریما خان

خلیل الرحمان جب تک کام سے مطمئن نہیں ہوتے دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں، ریما خان

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما خان نے مصنف اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو بڑبولا قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کا تعارف منفرد انداز میں کرواتے ہوئے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں اسی لیے لمبے دھاگے کو لپیٹ کر اور لمبی زبان کو سمیٹ کر رکھنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر خلیل الرحمان کی زبان سمیٹ دی گئی تو وہ خزانے جو ان کے قلم سے ہم تک پہنچتے ہیں وہ اس انداز سے نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں خلیل الرحمان کیساتھ کام کر چکی ہوں ان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور بری بات یہ ہے بہت زیادہ پرفیکشنسٹ ہیں جب تک مطمئن نہیں ہوتے .

یہ دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں لہٰذا جو طغیانی اکثر خلیل الرحمان قمر کے لفظوں میں آجاتی ہے اسے ہمیں نظر انداز کر دینا چاہییکیونکہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ دوران پراجیکٹس میرے اور خلیل الرحمان کے درمیان بھی جھگڑے ہوئے لیکن ادب کا عنصر غالب رہا، میں جانتی ہوں کہ خلیل الرحمان قمر منہ کے بڑبولے ہیں اور مجھے یہ بڑبڑاہٹ بھی معیوب نہیں لگتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں