فہد مصطفی

خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تووہاں سے راستے کھولتا ہے جسکا گمان بھی نہیں ہوتا’ فہد مصطفی

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ فہد مصطفی نے کہا ہے کہ میں سوچاکرتا تھاکہ ایسی نوکری کروں گا جہاں میری ماہانہ آمدن ایک لاکھ روپے تک ہو لیکن میرے ذہن میں یہ نہیں تھا وہ کونسی نوکری ہو گی ، خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تواس کے لئے وہاں سے راستے کھول دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔

ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ جب شوبز میں آیا تو میں نے آغاز میں ہی کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا اور مجھے ایسا لگا شاید میرا کیرئیر ختم ہو نے جارہا ہے ،اس وقت جیتو پاکستان کی پیشکش ہو گئی اور یہاں سے پھر میرے عروج کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ اس خدا کی ذات کی مہربانی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بطور ڈرامہ پروڈیوسر دو ڈرامہ سیریلز بنا چکا ہوں اور دونوں آن ائیر ہو چکی ہیں اور مستقبل میںبھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں