عمران اشرف

خاتون مداح نے عمران اشرف کو پاکستان کا سلمان خان قراردیدیا

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف کو مداحوں نے پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا ہے۔ عمران اشرف نے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم دم مستم کی اسکریننگ کے دوران اپنے مداحوں سے مختصر سی گفتگو بھی کی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار کی فلم کی سکریننگ کے موقع پر اپنے مداحوں سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہہمارے سلمان خان ہیں آپ، اور یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عمران اشرف کی وجہ سے ہم یہ فلم دیکھنے آئے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔خاتون مداح نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار امر خان کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔اپنی بات مکمل کرتے ہوئے خاتون نے ایک بار پھر شاعرانہ انداز میں عمران اشرف کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی شان ہیں آپ، ہمارے سلمان خان ہیں آپ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں