فلائٹ آپریشن بحال

حکومت نے پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی

کراچی (عکس آن لائن) حکومت نے پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیر خارجہ اور وزیر امور ہوابازی کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم پاکستان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی۔ پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ ان کا این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹسٹینگ کی جا سکے۔

پہلے مرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا۔ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا۔ فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔ پروازیں اترنے کے بعد لاؤنج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا جو مسافروں کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرے گی۔ تمام طیاروں میں مکمل طور پر ڈس انفیکشن کی جائے گی۔پی آئی اے اپنے عملے کی حفاظتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی امور پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

کچھ ہی دیر میں فلائیٹس سسٹم میں بکنگ کیلئے دستیاب ہوں گی۔ کرونا احتیاط کے پیش نظر پی آئی اے ویب سائٹ سے گھر رہ کر شفاف طریقے سے خریداری کو ترجیح دیں۔ تمام مسافروں سے التماس ہے کی سفر سے پہلے ماسک پہن کر آئیں، اس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں