احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پورٹل

حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پورٹل کا اجرا کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) حکومت نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پورٹل کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے تعلیمی سال 21-2020ء کے لئے وظائف کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔
ثانیہ نشتر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تعلیمی سال 2020/21 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ سکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔
غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ پورٹل اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک فعال رہے گا۔
ملک کی 119 سرکاری جامعات میں چار یا پانچ سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام کے تمام طلبہ وظائف کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ جس طالب علم کے خاندان کی آمدن 45 ہزار سے کم ہے احساس سکالر شپ کےلئے درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس سکالر شپ میں سو فیصد ٹیوشن فیس اور چار ہزار روپے ماہانہ مالی امداد شامل ہے۔
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن طلبہ کی فیملی انکم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ احساس سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
احساس سکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں