حکمران

حکمران کر پشن کی طرح اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے بھی کردارادا کر یں’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران کر پشن کی طرح اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے بھی کردارادا کر یں ،وزیر اعظم صاحب آپ تو پوری دنیا میں گئے ہیں کیا پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں اوور لوڈنگ ہوتی ہے؟،کرپشن نے ملک کو تباہ کیاجبکہ اوور لوڈنگ کا ناسور قومی شاہراہوں کو تباہ برباد کر رہا ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں آپ کی حکومت کو اوور لوڈنگ کو ختم کرنے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم دیا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا ۔ آپ کبھی جہاز او رہیلی کاپٹر سے اتر کر قومی شاہراہوں پر سفر کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ قوم اوور لوڈنگ کے باعث ان تباہ حال شاہراہوں پر کتنی اذیت میں سفر کرنے پر مجبور ہے ۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اوور لوڈنگ کو ختم کرنے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے پر توجہ دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں