حمزہ شہباز

حمزہ شہباز پنجا ب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف بن گئے

لاہور( نمائندہ عکس)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے قائد حزب اختلاف بننے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کے حوالے سے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفاتر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔حمزہ شہباز اس سے پہلے بھی قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔حمزہ شہباز لندن سے وطن واپسی کے بعد سے سیاست میں متحرک نہیں ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ایوان میں موثر کردار ادا نہیں کر سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں