عمران خان

توہین عدالت کیس: عمران خان پرکل فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔

سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے اور اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاءافسران کو بھی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ آج توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں