رضوان

بس اتنی سی خواہش ہے تیرے نام سے جانا جاؤں، محمد نام والی شرٹ کیساتھ رضوان کا پیغام

میلبرن (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر رضوان نے ‘محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں۔

رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدۖکا نام بھی درج کیا۔محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم،رضوان، کے بجائے فرسٹ نیم،محمد، کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں