لاہو(عکس آن لائن) براڈ شیٹ سکینڈل پر (ن) لیگ نے جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری مسترد کر دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن سے تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے قوم کو صحیح بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں، عمران صاحب نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ تقرری دراصل عمران صاحب اور ان کی حکومت کی بدنیتی ہے، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے، یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنے، قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پر نمک چھڑکنے والا مذاق نہیں، منتخب وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے اور ان کی نگرانی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
- شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
- میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی’ میرا
- مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
- ٹی 20 میچ کے دوران بابر اعظم نے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا