سلمان خان

انسان کا سب سے گھنائونا جرم بچوں کی سمگلنگ ہے،سلمان خان

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ انسان کا سب سے گھنائونا جرم بچوں کی سمگلنگ ہے۔گزشتہ روز ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 1سال کے بچے کے اغوا میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے بچے کو ماں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کی اس ٹوئٹ کے بعد سلمان خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا۔سلمان خان نے اپنے پیغام میں ممبئی پولیس کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انسان جو سب سے گھناونا جرم کرتا ہے وہ بچوں کی اسمگلنگ ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے بچوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے لکھا کہ ایسے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔سلمان خان نے اس حوالے سے اپنی دعا بھی پیغام میں لکھی۔سلمان خان نے لکھا کہ دعا ہے کہ تمام بچے مل جائیں اور اپنے والدین کے پاس واپس چلے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں