اوکاڑہ انجمن طلبا اسلام

اوکاڑہ انجمن طلبا اسلام کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،درجنوں کارکنان نے شرکت کی

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) انجمن طلبا اسلام کے زیراہتمام حافظ محمد طاہر کھرل مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب کے فنانس سیکرٹری میاں حسیب شہزاد ٹیپو،قاری حفیظ اللہ سابق رہنما اوکاڑہ،شیخ محمد احتشام رضا مصطفائی سابق رہنما اوکاڑہ،رائے محمود احمد کھرل،حافظ عبدالجبار مصطفائی،حافظ عامر بھٹی ناظم ضلع اوکاڑہ،راحیل قمر کھوکھر جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ،علی گل نائب ناظم دوئم ضلع اوکاڑہ،رانا وحیداحمد جوئیہ،حافظ عامر سلطان،محمد وقار مصطفائی،بابر نیازی،جمیل قادری رہنما پاکستان سنی تحریک،شفیق قادری رہنما پاکستان سنی تحریک،ناصر محمود،شیخ عدیل،حافظ احمد رضا نوری اور غلام محی الدین کے علاوہ درجنوں کارکنان نے شرکت کی

اس موقع پر انجمن طلبا اسلام پنجاب کے فنانس سیکرٹری میاں حسیب شہزاد ٹیپو نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کی آڑ میں یہودی پروپیگنڈا نا کرے مساجد اور مدارس کی طرف دھیان دلاتے ہوئے انہوں نے کہا انجمن طلبا اسلام خوف خدا اور محبت رسول ک درس دیتی ہے حکومت مساجد مدارس کو کھولنے کی طرف دھیان دے ورنہ عید کے بعد بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں