شیخ رشید

الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے، اس کو جلد فائنل کریں،شیخ رشید کا ٹویٹ

لاہور(نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے، اس کو جلد فائنل کریں،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے، جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی، اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی، 31مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں