استنبول

استنبول میں ہونیوالے دھماکے کا ملزم گرفتار، کردش تنظیم ملوث نکلی

انقرہ (عکس آن لائن)ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے دھماکے کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔ترک وزیرداخلہ کے مطابق ملزم نے استنبول کی استقلال اسٹریٹ پربم نصب کیا تھا جب کہ ترک وزیر نے کردستان ورکرز پارٹی کو حملے کا ذمے دار قرار دیا ہے، اس سے پہلے ترک صدر نے خاتون کو حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہیکہ استنبول بم دھماکے میں ایک چھوٹی بچی بھی جاں بحق ہوئی۔وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں کردش دہشتگرد تنظیم پی کے کے ملوث ہے۔
ا

واضح رہے کہ استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکیکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں