ریشم

آسٹریلیا کے دورہ کے بعد یہاں پر آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کا انعقاد بھی ہونا چاہیے’ اداکارہ ریشم

لاہور( عکس آن لائن)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میںچاہے کوئی بھی ٹیم جیتی ہے لیکن اصل جیت پاکستان کی ہوئی ہے ،پاکستانیوں نے اسٹیڈیم میں موجود رہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے بے حد پیا رکرتے ہیں، آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے بعد یہاں پر آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کا انعقاد بھی ہونا چاہیے جس سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ۔

ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور باہر بیٹھ کر جو لوگ ہمارے ملک کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں انہیں بھی اس کا واضح جواب مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کامیاب ایونٹ پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ پاکستان کے میدان ایسے ہی آباد رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں