آسٹریلیا

آسٹریلیا سے پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے، عثمان خواجہ کا اردو میں پیغام

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان کے دورے پر موجود سٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے شائقین کیلئے اردو میں اپنے پیغام میں کہاہے کہ آسٹریلیا سے پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ٹوئٹر پر غیر ملکی صحافی نے عثمان خواجہ سے ورچوئل گفتگو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اردو میں بات کرتے اور پاکستان میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنے پیغام عثمان خواجہ نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا سے پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپنے ملک جہاں میں پیدا ہوا جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم بھی گیا تھا، اتنے سال بعد واپس آکر کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت ساری ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیامیں تو بہت بار کھیل چکے ہیں اب خواہش تھی کہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔عثمان خواجہ نے اپنے پیغام میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے میچ جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں