کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ کنزہ ہاشمی کی معاشرتی مسائل پر مبنی نئی مختصر فلم ‘لِیکڈ ویڈیو’ ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مقبول ہوگئی ہے۔ ‘لِیکڈ ویڈیو’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کنزیٰ ہاشمی نے اپنی مختصر فلم کا ٹریلر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنے پر مجبور کردے گی۔یہ فلم معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین ان چیزوں سے محتاط رہ سکتی ہیں۔فلم کے ریلیز ہوتے سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فلم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے صارفین کو بہت کچھ سکھا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ
- صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
- شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
- میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی’ میرا
- مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری