نئی دہلی(عکس آن لائن)کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی، اب بھی مخالفین کو ہرا دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کاشتکار مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے، سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ 1915 میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے لیے جان دینے والوں کو یاد کر کے تحریک کا جذبہ بڑھا رہے ہیں، 26 نومبر سے مسلسل جاری دھرنوں کی وجہ سے دلی کے اردگرد ٹریفک کی روانہ متاثر ہو رہی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کسان گھر بار چھوڑ کر یہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں، سرکار کو کالے قوانین فوری طور پر واپس لینے چاہئیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کا آزادانہ طور پر خدمات کی صنعتوں کو بیرونی دنیا کے لیے کھولنے کا اعلان
- چین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر تا ہے، چینی صدر کی فرا نسیسی ہم منصب سے گفتگو
- چین اور فرانس کا ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کا احترام کر نے کا اعا دہ
- فرانسیسی صدر کی جانب سے چینی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
- چین اور فرا نس کو مشترکہ طور پر ڈی کپلنگ کی مخالفت کر نی چا ہئے، چینی صدر کی فرا نسیسی ہم منصب سے گفتگو