ٹیرف کی سطح

چین کی  ٹیرف کی سطح کو 9.8 فیصد سے کم کر کے 7.4 فیصد کر دیا گیا

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈیپارٹمنٹ نے “چین کی یہ دہائی” کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پریس کانفرنس کے مطابق سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے  بعد سے گزشتہ دس سالوں میں چین  نے مالیاتی میدان میں عملی تعاون کو گہرا کیا ہے اور کثیر جہتی اور دو طرفہ مالیاتی مکالمے کو مضبوط کیا ہے، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کی تجویز پیش کی، نئے ترقیاتی بینک کے قیام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کو مزید آگے بڑھایا۔

چین نے آزادانہ طور پر ٹیرف کی مجموعی سطح کو 2010 میں 9.8% سے کم کر کے 7.4% کر دیا ہے، اور اعلیٰ سطح کی کھلی معیشت کے نئے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں