لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس بھی شاہین شاہ آفریدی کے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے اور پھر گلے لگانے کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہوئے بنا نہ رہ سکے۔وقار یونس نے پی ایس ایل کے کانٹے دار میچوں کے دوران ایسے ہی جذباتی اور نوک جھوک کے لمحات کا تذکرہ اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔وقار یونس نے ساتھ لکھا کہ مجھے اس سے بہتر تصویر دکھادیں، ایسے لمحات پی ایس ایل کی جان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو کرکٹ کا اسپرٹ قائم رکھنے کا پورا پورا کریڈٹ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا’ اعظم نذیر تارڑ
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- حکومت نے سولر پینل کے استعمال پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی
- حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ