چودھری پرویز الٰہی

پرویز الہی کے گھر چھاپہ، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا سے دلائل مانگ لئے

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروایا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے راسخ الہی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں