کراچی (عکس آن لائن)تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ‘میڈم نیلو جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا’۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘اْنہوں نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مْتاثر کیا ہے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم آج بھی میڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں’۔اْنہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اْن کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے’۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘میری دلی تعزیت اداکار شان شاہد کے ساتھ ہے’۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
- کسی کی رائے پر شب خون مارنا جمہوریت و انسانیت کی توہین ہے،حافظ نعیم الرحمان
- وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا
- چین کا ہنگری کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جا نے کا اعلان
- مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیر کی آواز ہے، چینی میڈ یا