لاہور(عکس آن لائن )شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سرائوں کو تضحیک اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمیں ان کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ خواجہ سرائوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات عام سننے کو ملتے ہیں، آخر اس نفرت کی وجہ کیا ہے؟ کیا صرف یہی کہ وہ جسمانی طور پر عورتوں اور مردوں سے مختلف ہیں، لیکن اس میں ان خواجہ سرائوں کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے۔ خدا کی بنائی ہوئی دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں اس معاشرے کا حصہ کیوں تسلیم نہیں کرتے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ خواجہ سرا ء معاشرے میں فحاشی کا سبب ہیں لیکن جب آپ کسی طبقے کی راہیں محدود کریں گے تب ہی وہ متبادل راہوں کا انتخاب کرے گا۔ ہمیں خواجہ سرائوں کو بھی اپنے معاشرے کے حصے کے طو رپر تسلیم کرنا ہوگا اور انہیں انسان جانتے ہوئے ان سے برابری کا سلوک کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کا ہنگری کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جا نے کا اعلان
- مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیر کی آواز ہے، چینی میڈ یا
- چین، یورپ کے ساتھ تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
- “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ، کی سربیا میں نشریات
- چین-فرانس تعاون عالمی امن و امان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا