لاہور(عکس آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کو کورونا وائرس کی کب تشخیص ہوئی ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ 11 جون کو شہباز شریف کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ،جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ کتنی دیر تک قرنطینہ میں رہنا ہے .
ڈاکٹرز کی کیاہدایت ہے،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا،عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی گئی۔