لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا.
اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے
علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔