اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 25دسمبر کے دن اس عظیم قائد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں جو تعبیر دی،آپکی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا اور وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں،عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی جمہوری ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کردی
- آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے، محسن نقوی
- سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ
- آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی